علی ناصر رضوی کی کانسٹیبل صائم ارشد کی عیادت ،ملزموں کی گرفتاری کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے جناح ہسپتال میں زیر علاج کانسٹیبل صائم ارشد کی عیادت کی۔ انہوں نے کانسٹیبل کے اہلخانہ کوبہترین علاج ومعالجہ کی یقین دہانی کروائی۔ سید علی ناصر رضوی نے ڈاکٹرز سے پولیس اہلکار کے علاج معالجہ بارے بھی دریافت کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر،ایس ایچ او دیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ پولیس افسران کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔ کانسٹیبل صائم ارشد پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات ہے،جو مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن