لاہور (کامرس رپورٹر) فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل نے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی تاجروں کو تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد کے سربراہ خامس سعید بٹ، تجارت و سرمایہ کاری کی کونسلر آمنہ نعیم، منسٹر/ہیڈ آف چانسری، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ شفاعت کلیم خٹک و دیگر نے ظہرانے میں شرکت کی۔ قونصل جنرل نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور کی تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے انتھک کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل قریب ان کی قیادت میں ایک وفد فرینکفرٹ کا دورہ کرے گا۔ زاہد حسین نے وفد کو جرمنی اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔وفد کے سربراہ خامس سعید بٹ نے ایل سی سی آئی کی شیلڈ اور ایل سی سی آئی کے صدر کاشف انورکی طرف سے قونصل جنرل کو تعریفی خط پیش کیا۔
فرینکفرٹ ‘ پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ
Oct 26, 2023