لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرنی چاہئے،یہ دہشت گردی نہیں بلکہ فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے، جس کو تسلیم کرنا ہو گا۔مغربی دنیا نے اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی اجازت دے کر مجرمانہ کردار ادا کیا ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ غزہ کے 22لاکھ افراد عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی بے حسی، تعصبانہ سلوک اور کمزور موقف پر افسردہ ہیں۔کفار ایک ساتھ متحدہ ہو چکے ہیں۔
امت مسلمہ کو فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کرنی چاہئے: جاوید قصوری
Oct 26, 2023