واسا ٹیم تعینات نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

Oct 26, 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) مانگا منڈی میں واسا ٹیم تعینات نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواستگزار کے وکیل احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ مانگا منڈی میں سیوریج سسٹم بند ہونے کی وجہ سے گلیاں بازار جوہڑ بن گئے۔ واسا ٹیم نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثرہیں۔ استدعا ہے کہ مانگا منڈی شہر میں گندے پانی کی نکاسی کیلئے واسا ٹیم کو تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں