لاہور ( خصوصی نامہ نگار)فلسطین میں یہودیوں نے آگ اور خون کا کھیل شروع کر رکھا ہے۔ ہر لمحہ بارود کی بارش برس رہی ہے۔ معصوم بچے اور بے آسرا مائیں امر مسلمہ کو پکار رہی ہیں۔ فلسطین جل رہا ہے اور مسلم حکمران امریکہ کی چاپلوسی میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے میں بازار چوہنگ میں یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ میں خوراک ، بجلی ، پانی کی سپلائی بند کر رکھی ہے۔ ہستے بستے گھر مٹی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔ مگر مسلم ممالک کے حکمران صرف قراردادوں اور بیانات تک محدود ہیں ۔