لاہور (نیوز رپورٹر)محمد شہزاد چودھری نے کہا ہے کہ فائر سیفٹی کے انتظامات کو مانیٹر کرنے کےلئے حکومت کی جانب سے سخت اقدامات ہونے چاہئیں۔ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ کسی بھی اچھی فائر فائٹنگ کمپنی کے ساتھ سالانہ مینٹیننس کنٹریکٹ کی تصدیق کریں۔ شہزاد چودھری نے بتایا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی بھی جگہ پر آگ لگنے سے اس پر قابو نہ پانے کی وجہ آلات نہ ہونا نہیں ہوتی بلکہ ان آلات کی مینٹیننس نہ ہونا وجہ ہوتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے حفیظ سنٹر میں آگ پر قابو نہ پانے کی وجہ بھی آلات کی مینٹیننس نہ ہونا تھی جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع اور دکانداروں کا قیمتی سامان جل گیا۔