حالات بگڑ چکے‘ میاں صاحب اکیلے ملک نہیں چلا سکتے:فاروق سعید 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر، سابق وفاقی وزیررانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ اکیلے ملک نہیں چلا سکتے۔حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ انہیں ٹھیک کرنا بہت مشکل ہے۔پاکستان کو جتنی فنڈنگ ملی ہے،ارمی چیف کی وجہ سے ملے ہیں۔ڈالر گرنے کا کریڈٹ بھی آرمی چیف کو جاتا ہے۔وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں فیصل میر، اورنگزیب برکی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہت بڑے لیڈر نواز شریف کو ملک وسطی پر ویلکم کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن