ٹیوٹا ‘ چیمبرز کے درمیان مضبوط رابطے کی ضرورت ہے: ساجد کھوکھر

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیوٹا اور چیمبرز کے درمیان مضبوط رابطے وقت کی ضرورت ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے چیمبرز سے ملاقاتیں کرنے اور ان کا نقطہ نظر ٹیوٹا میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹ بھی موجود تھے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے روپے کی قدر میں کمی، ہنر مند انسانی وسائل کی ضرورت، خام مال کی دستیابی کی اہمیت اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے پراظہار خیال کرتے ہوئے لاہور چیمبر اور ٹیوٹا کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین ٹیوٹا نے کہا کہ ان کا مقصد مہارت کے خلا کو پر کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن