لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران دھرمشالا میں بھارتی کھلاڑیوں کے ٹریکنگ پر پابندی لگا دی گئی۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے انجری کے خطرے کے پیش نظرکھلاڑیوں کےٹریکنگ اور پیراگلائیڈنگ پرپابندی لگائی ہے۔ ورلڈکپ میں مسلسل 5میچ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو 2دن آرام کیلئے دئیے ہیں۔