سٹیفانوس اور کیرن خچانوف ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) یونان کے ٹینس سٹار سٹیفانوس اور روس کے کیرن خچانوف اے ٹی پی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے ۔ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ سٹیفانوس نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راﺅنڈ میں میزبان حریف کھلاڑی ڈومینک تھیم کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا اور کیرن خچانوف نے روسی حریف کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کو شکست دی ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راﺅنڈ میں 25 سالہ یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کے حریف کھلاڑی ڈومینک تھیم کو 6-7(5-7)اور 4-6 سے شکست دےکر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راﺅنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن