لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن میں آج ایک میچ کا فیصلہ ہوگاجس میں سڈنی تھنڈر اور میلبورن رینیگڈز کی خواتین ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ ، سدنی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ 2 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ 24 ۔2023 کے سیزن میں پہلی بار خواتین کی بگ بیش لیگ کیلئے 3 ستمبر 2023 کو پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔لیگ میں فائنل سمیت 59 میچز ہوں گے ۔ ڈبلیو بی بی ایل کے نویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 56 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ناک آﺅٹ مرحلے میں ایک میچ ایلیمینٹراور ایک میچ چیلنجر اور ایک فائنل کھیلا جائے گا۔