سوشل میڈیا ذہنی بیماریاں پیدا کرتا ہے 40 امریکی ریاستوں نے میٹا پر مقدمہ کردیا

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکا کی 40 ریاستوں نے فیس بک اور انسٹا گرام کی مالک کمپنی میٹا پر مقدمہ کر دیا۔ امریکی ریاستوں کی جانب سے میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی نے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل میں ڈپریشن سمیت کئی ذہنی مسائل کو جنم دیا۔ میٹا نے مالی مفاد کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خطرات پر پردہ ڈالا اور نوجوان صارفین کا استحصال کیا۔ بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوانوں کو زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارنے کی لت لگائی گئی جس سے ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن