مقبوضہ بیت المقدس (نیٹ نیوز) فلسطینی مصنفہ مروہ فطافطہ نے کہا ہے کہ اسرائیل برائی اور دہشت گردی کا مجسمہ ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں فلسطینی مصنفہ مروہ فطافطہ نے اسرائیل کی جانب سے لوگوں کو روٹی فراہم کرنے والی بیکری کو نشانہ بنانے اور اس پر بمباری کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ پوری آبادی کو خوراک سے محروم کرنا اور بڑے پیمانے پر انہیں فاقہ کشی پر مجبور کرنے کا منصوبہ بنانا جرم ہے۔
اسرائیل برائی اور دہشت کا مجسمہ ہے: فلسطینی مصنفہ
Oct 26, 2023