لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ برطانیہ غزہ میں جنگ بندی نہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلئے وقفے کی حمایت کرتا ہے۔ برطانیہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایات کرتا ہے۔ دوسری طرف سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے فلسطین، اسرائیل کشیدگی پر بیان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم رشی سوناک اور اپوزیشن لیڈر سمیت عالمی رہنما جنگ بندی میں کردار ادا کریں۔ سکاٹ لینڈ کی حکومت مکمل طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ میری ساس اور سسر غزہ کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔