عمان(این این آئی)اردن کی ملکہ رانیہ نے کہا ہے کہ اردن سمیت پورے مشرق وسطی کے لوگ، غزہ کی تباہی پر دنیا کے ردعمل سے حیران اور مایوس ہیں۔امریکی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں پر مغربی دنیا کے دوہرے معیار پر لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عرب دنیا کی نظروں میں مغرب شریک جرم ہے، مغربی ممالک غزہ پر حملوں میں اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں۔ملکہ رانیہ نے خبردار کیا کہ حماس کو ختم بھی کردیا گیا تو قابض اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری رہے گی۔