قائمہ کمیٹی خزانہ، جعلی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کیلئے پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کی تجویز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی کرنسی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کے لیے پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کی تجویز دے دی۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ مارکیٹ میں جعلی نوٹوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ مارکیٹ میں 1 ہزار کے جعلی نوٹ کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔ اے ٹی ایم سے بھی جعلی کرنسی نوٹ نکل رہے ہیں، میں آپ کو ایک ہزار اور 5 ہزار مالیت والے جعلی نوٹ دکھا سکتا ہوں۔ اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 5 ہزار والا کرنسی نوٹ بند ہونا چاہئے، اس سے بہت کچھ بند ہو جائے گا۔ گورنر سٹیٹ بنک نے کمیٹی کو کرنسی نوٹس کے سکیورٹی فیچر تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ جمیل احمد نے کہا کہ اس سے جعلی کرنسی نوٹوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ مستقبل میں پولیمر کرنسی نوٹس بھی متعارف کرانے کا پلان ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...