لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 500 کلوگرام ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی سزا کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 52 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے حنیف عباسی کی عمر قید کے خلاف اپیل کو منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کو بری کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ گواہوں آصف اور ذوالفقار نے ذاتی فائدے کلئے ذمہ داری حنیف عباسی پر ڈالنے کی کوشش کی۔
ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کی سزا کالعدم قرار دینے کا تحریری حکم جاری
Oct 26, 2023