لاہور+ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) ریلوے کے انجینئرز نے یو ای ٹی کے انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک ایسا "ڈیجیٹل ریلوے ڈرائیونگ سسٹم" تیار کر لیا ہے جو نہ صرف حادثات سے روک تھام میں ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ یہ سسٹم ٹرین ڈرائیورز کو سخت دھند اور دھوئیں، سموگ کی صورت میں بھی ٹریک کو 700 میٹر تک صاف دکھاتا ہے۔ ڈرائیورز حضرات کو بغیر کسی پریشانی کے ٹریک کی کلیئرنس کے بارے میں اپنے سکرین پر نمایاں طور پر آگے کے 700 میٹر خصوصی اور اس سے آگے عمومی طور پر اطلاع دے سکتا ہے۔ شدید دھند میں بھی یہ ڈرائیونگ سسٹم ٹرین کو راستہ میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرے گا۔
ریلوے نے یو ای ٹی سے ملکر دھند‘ سموگ میں 700 میٹر تک صاف دکھانے والا سسٹم بنا لیا
Oct 26, 2023