ڈسکہ، 3بجلی چور گرفتار: بھاری بلز کیخلاف کسانوں کا میپکو چیف آفس کے سامنے احتجاج

نوشہرہ ورکاں‘ گوجرانوالہ ‘ ڈسکہ‘ غازی آباد‘ بوریوالا (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) ڈسکہ میں بجلی چوری کرنے پر تین ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ڈی او واپڈا نے ٹیم کے ہمراہ کینال ویو ٹاﺅن ‘جنڈو روڈ اور سمبل پور میںچھاپہ مارا تو سعید‘ فاروق اور مشتاق بجلی کی مین تاروں پر تاریں ڈال کر سرعام بجلی چوری کر رہے تھے جنہیں ایس ڈی او نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ صدر کسان اتحاد پنجاب کیپٹن (ر) محمد حسین ٹی جے کی قیادت میں کسانوں نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کےخلاف میپکو چیف ملتان کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج میں صوبائی صدر پنجاب کیپٹن (ر) محمد حسین ٹی جے، مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد، چیئرمین خالد حسین باٹھ، مرکزی صدر عمیر مقصود ، غلام مصطفی سہو آف ضلع ساہیوال، مہر محمد اکمل ضلعی صدر وہاڑی، صدر لودھراں شیخ دلدار سمیت کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کیپٹن (ر) محمد حسین ٹی جے کا کہنا تھا کہ کسانوں کے ناجائز طور میٹر اور ٹرانسفارمر اتارے جا رہے ہیں۔ یہ کسانوں کو تباہ کرنے کی کوشش ہے ۔کسان چور نہیں چور وہ ہیں جو مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملک کا پیسہ لوٹ کر کھا گئے اور اسے باہر لے گئے۔ ادھر پنجاب‘ خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری پر مزید 147 کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ تھانہ ساہوکا کی حدود بن موڑ کے قریب میپکو ٹیم اور کسانوں میں تصادم ہوا، ڈیڑھ سو سے زائد کسانوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پو لیس کی بھاری نفری کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔ چار درجن سے زائد گرفتار کر لئے گئے۔ سرویلنس ٹیم گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں نے شفقت علی، تاج دین، خلیل احمد اور لقمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ مقامی پولیس نے ایس ڈی اوز محمد مبشر، سکندر ریاض اور رئیس الرحمان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے جاری،24گھنٹوں میں مزید35بجلی چوری پکڑے گئے۔ اب تک پکڑے جانے والوں کی تعداد2314ہو گئی،2313 کے خلاف مقدمہ درج اور1541گرفتار، بجلی چوروں کو19کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی میں جاری کریک ڈاﺅن کے50روزمکمل ہو گئے۔ اس دوران گیپکو کے ساتوں اضلاع گوجرانوالہ،سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد، وزیر آباد اور منڈی بہاﺅالدین میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...