سیالکوٹ ائیرپورٹ: جعلی سپا¶ز کارڈ پر بوسنیا جانے والا گرفتار‘ قانونی کارروائی کیلئے کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ منتقل

Oct 26, 2023

سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بوسنیا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ملزم یونان سپاﺅز کارڈ پر بوسنیا جا رہا تھا۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا سپاﺅز کارڈ جعلی نکلا۔ ملزم محمد عزیر طارق کا تعلق جہلم سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2500 یورو کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا۔ ایجنٹ نے مذکورہ کارڈ کوریئر کمپنی کے ذریعے پاکستان بھیجا۔ مذکورہ ایجنٹ سائپرس میں رہائش پذیر ہے۔ گرفتار ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں