اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سانحہ اے پی ایسمیں شہید بچوں کے والدین سپریم کورٹ پہنچ گئے انہوں پلے کارڈ اور بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ شہید بچوں کے والدین انصاف مانگتے ہوئے عدالت کے باہر روپڑے متاثرین نے کہا کہ ہمیں صبر نہیں انصاف چاہیے دو سال سے سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں مگر ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ ہمیں یا تو ہمارے بچے دیں یا انصاف دیں، ہم دو سال سے کیس سماعت کے لیے لگنے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن کیس کی تاریخ نہیں لگ رہی، ہم انصاف کے لیے کہاں جائیں؟ شہید بچوں کے والدین نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج بھی کیا جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے شہداءکے لواحقین کو ملاقات کے لیے بلالیا گیا تھا۔