مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی بمباری جاری،صحافی کی اہلیہ ،بیٹی اوربیٹاشہید

مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی بمباری سےفلسطینی صحافی کے اہلیہ ،بیٹااوربیٹی سمیت شہیدہوگئےہیں۔تفصیلات کےمطابق مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری ہے۔صحافی وائل الدوحدوح کی بیوی اور بیٹی سمیت ان کا بیٹا بھی گھر پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوا ہے۔غیرملکی میڈیاکےمطابق وائل الدوحدوح کا بیٹا ہائی سکول کے فائنل ایئر میں پڑھتا تھا جبکہ ان کی بیٹی7 سال کی تھی، صحافی نے اپنے خاندان کو حفاظت کیلئے النصرت کیمپ منتقل کیا تھا۔یاد رہے کہ اسرائیل نے17 روز سے غزہ میں بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی روک رکھی ہے، غزہ پر اسرائیلی فوج نے مسلسل 19ویں روز بھی غزہ کے محصور لوگوں کو بموں کے نشانے پر رکھا، بمباری کرکے گزشتہ 24 گھنٹوں میں344 معصوم بچوں سمیت مزید 756 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے، خدشہ ہے لاپتا افرا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہداء کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 2 ہزار 700 سے زیادہ بچے شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن