آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ بورڈنےاپنی ٹیم پرنئی پابندیاں لگادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) نے انجری کےخطرے کے پیش نظرکھلاڑیوں کےٹریکنگ اور پیراگلائیڈنگ پرپابندی لگائی ہے۔ بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے بھی ٹریکنگ کی تاہم بھارتی کھلاڑیوں کے ٹریکنگ پر پابندی لگائی گئی ہے۔ورلڈکپ میں مسلسل5 میچ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو2 دن آرام کے لیے دیے ہیں، بریک ملتے ہی بھارتی ٹیم کے6 کھلاڑی فیملیز کے پاس چلے گئے جبکہ بھارتی ٹیم کا کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف دھرمشالا میں ٹریکنگ کرتا رہا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈکپ کے دوران کھلاڑی پیراگلائیڈنگ میں حصہ نہیں لیں گے، پیراگلائیڈنگ کرنا کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ٹریکنگ پر پابندی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے اور بلیو شرٹس اپنا اگلا میچ29 اکتوبر کو انگلینڈ کےخلاف کھیلیں گے۔