پاکستان عوامی تحریک عوامی خوشحالی،آئین و قانون کی بالا دستی کےلئے جدوجہد کر رہی ،غلام علی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر غلام علی خان نے نئے شامل ہونے والے آصف قریشی اور ان کے ساتھیوں کو ویلکم اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ہی وہ جماعت ہے جو اقتدار نہیں بلکہ فقط عوامی خوشحالی،آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے،اس موقع پرآصف قریشی کو پی پی 18کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپ دی گئی،انہوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سابقہ حکمرانوں کی آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کا نتیجہ ہے، سابق حکمران اپنے پندرہ مہینوں کے دور حکومت میں آئی ایم ایف کے آگے سجدہ ریز رہے،مہنگائی اور غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے تمام تر لوازمات پورے کئے گئے،وہ گزشتہ روزپاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے آصف قریشی کی عوامی تحریک میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر علامہ علی اختر اعوان، صدرپی پی 18اسحاق عباسی،مظہرالحق قادری اور دیگر قائدین بھی تھے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...