جب تک سود ی نظام ختم نہیں ہوگا ملک میں خوشحالی نہیں آئیگی، محمد کاشف چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ ساری دنیا کی تجارت یہودیوں اور اہل مغرب کے کنٹرول میں ہے، آج مسلمان تاجر اسلام کے تجارت کے بنیادی اصولو ںایمانداری ، دیانتداری ،حسن اخلاق،معیار اور کوالٹی کو اپنا لیں تو دنیا میں یہودیوں اور اہل مغرب کا کوئی برانڈ نہیں ہوگاپھر ہر طرف مسلمانوں کے برانڈز نظر آئیں گے۔آج پاکستان سمیت57اسلامی ممالک اور جہاں جہاں مسلم تاجر ،تجارت کر رہے ہیں انہیں اسلام کے تجارتی اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے اور اسلام کے تجارتی اصولوں کو اپنانے سے ہی پاکستان معاشی بد حالی ، مہنگائی سمیت دیگر بحرانوں سے نکل سکتا ہے اس ملک کی بد قسمتی ہے کہ یہاںپہلے دن سے ہی سود کے نظام معیشت کو اپنایا گیا اورسود کا نظام اپنا کر اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ شروع کی گئی جب تک سود کا نظام ختم نہیں ہوگا ملک میں خوشحالی نہیں آئیگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں مرکزی تاجر ایکشن کمیٹی کوہاٹ کے زیر اہتمام عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شرافت علی مبارک ،صدر صوبہ خیبر پختونخواہ ،حاجی عابد صدر کوہاٹ ،شیر خان بنگش ،عظمت جمیل بنگش،اسرار خان شنواری ،خالد محمود درانی،سلیم قریشی ،منصور پراچہ،مبین اعوان، قاسم پراچہ ، عدنان احمد پپو،وہاب عالم ،نصراللہ خان ،سید اکبر مہمند ،روح الامین اور شاہیر علی سمیت تاجر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن