راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے راولپنڈی ڈویژن میں قومی وصوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے خو ا ہشمند امیدواروں کے حوالے سے کارکنان اور مقا می قیادت سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیاہے مسلم لیگ ن کے باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پی ایم ایل ن کی ناکامی اور مقامی قیادت کے آپس میں جھگڑوں کی وجہ سے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی واضح ہو گئی تھی جسکی وجہ سے پارٹی کے پرانے کارکنان میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے دیرینہ کارکنان نے میاں محمد نواز شریف کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ٹکٹ کے حصول کیلئے جامع پلان تیار کرلیا ہے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد راو لپنڈی میں آئندہ ماہ بھر پور مہم چلائی جائیگی اس ضمن میں پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تاحال راو لپنڈی میں ٹکٹوں کی تقسیم کا ٹاسک دیا جانا باقی ہے قا ئد میاں نواز شریف خود ٹکٹ ہولڈرز کا انٹرویوکرینگے اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کرینگے
راولپنڈی ، ن لیگ کے ٹکٹوں کی تقسیم،کارکنان، مقامی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ
Oct 26, 2023