اشیاءکی قیمتوں کے حوالے سے نئی پالیسی پر شدید تحفظات ہےں،مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے رہنماﺅں نے اشیاءپر15فیصد نفع فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کامطالبہ کرتے ہوئے اشیاءکی قیمتوں کے حوالے سے نئی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا، مال بردار گاڑیوں کے اخراجات، ڈیزل کی قیمت میں کمی، پٹرول کے نرخ کم ہونے سے بڑی گاڑیوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومتی سبسڈی پر چلنے والے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 155روپے کلو مقرر کی گئی جبکہ عام کریانہ والوں کو 140روپے کلو فروخت کا پابند کیا جا رہاہے، دال اور گھی کی قیمتیں بھی سبسڈی کے باوجود کریانہ سٹورز سے زیادہ ہیں جو دکانداروں کے ساتھ ناانصافی ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سلیم پرویز بٹ، جنرل سیکرٹری حافظ اویس، نائب صدر چوہدری محمد منیر، سینئر نائب صدر ظہیر عباس اور مختلف علاقوں کے فوکل پرسن نے ماہانہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صدر سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ دکانداروں کو جرمانے کےا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے اخراجات کو دیکھے، ملازمین کی تنخواہیں، بجلی کے بھاری بل اور دیگر اخراجات براداشت سے باہر ہو چکے ہیں ہمیں 15فیصد نفع فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن