نگران حکومت کی کارکردگی بہتر،مزید اصلاحات لائی جائےں، شرجیل میر

Oct 26, 2023

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران رجسٹرڈ و انجمن شہریان راولپنڈی کے صدر شرجیل میر نے کہا ہے کہ سولہ مہینے کی حکومت میں مہنگائی عروج پر رہی سفید پوش شہری ختم، غربت میں اضافہ ہوگیا تھا تاجروں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا جب سے نگران حکومت آئی اس سے بہترین کام کیا آج چیف آف آرمی سٹاف نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں بارڈرز کو بند کیا ،احتساب شروع کیا اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام دی جس کی وجہ سے سونا ڈالر کی قیمتیں کم ہوئیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر سید عاطف شاہ ،طاہر تاج بھٹی ،کمال پاشا ،شیخ شبیر ،لالہ یعقوب ،شیخ اکرم ،قاسم شاہ ،شےخ عبدالوحید ،محمد فیروز ،شیخ ندیم شہزاد ،غالب سواتی ،و دیگر موجود تھے ،شرجیل میر نے مزید کہا ہے کہ کپاس بھی اگلے سال پانچ گناہ زیادہ پیدوار ہونی ہے ۔پنک سالٹ اور دیگر معدنیات پر کام کیا جائے ہم آرمی چیف آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مزید اصلاحات لائیں ہم نے پانچ ماہ قبل راولپنڈی کے ماسٹر پلان پر کام شروع کیا ،14 اگست کو ماسٹر پلان پیش کیا جس میں ہسپتال کی اپ گریڈیشن ،رنگ روڈ اور سیف سٹی پر کام شروع کردیا گیا سیف سٹی کے لیے چھ ارب روپے مختص کردئیے ماسٹر پلان کی تقریب رونمائی جلد ہوگی ۔

مزیدخبریں