راولپنڈی(جنرل رپورٹر) غیر متعدی بیماریاں دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں،ان بیماریوں کی ایک بڑی وجہ غیر صحت مند خوراک بھی ہے خاص طور پر الٹرا پراسیسڈ فوڈز جو ہماری نوجوان نسل کی سب سے پسندیدہ خوراک بن چکی ہے، ہماری خوراک میں الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے استعمال نے دل کی بیماریوں، ٹائپ 2 ذیابیطس، موٹاپا اور دیگر بہت سی مہلک بیماریوں کے خطرات کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام ”الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے صحت پر ہونے والے نقصانات اور اس سے بچا¶ کی حکمت عملی“ کے عنوان سے ہونے تقریب میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر مظہر مرزا، گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر کے کنسلٹنٹ منور حسین، سابق کمشنر عبدالحفیظ، جنرل سیکرٹری پاکستان کڈنی پیشنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن غلام عباس، پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ کھمن اور دیگر نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
غیر متعدی بیماریوں کی بڑی وجہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا استعمال،ماہرےن صحت
Oct 26, 2023