انڈونیشیا پاکستان کیساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں، ایڈم ایم ٹوگیو

Oct 26, 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ایم ٹوگیو نے کہا کہ ان کا ملک جلد ہی پاکستان کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کیلئے کوشاں ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مضبوط ہوں گے اور دوطرفہ کاروباری تعلقات کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور براہ راست پروازوں کا آغاز اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بک فاو¿نڈیشن آف پاکستان میں جلد ہی انڈونیشین کارنر کا افتتاح کیا جائے گا جس سے پاکستانی عوام میں انڈونیشیا کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الوداعی دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وہ اس سال پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد واپس انڈونیشیا جا رہے ہیں ۔ایڈم ایم ٹوگیو نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان حلال جڑی بوٹیوں کی ادویات میں باہمی تعاون کے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا دونوں ممالک ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریںاس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان کیلئے انڈونیشیا اور آسیان خطے میں تجارت و برآمدات کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کاروبار کیلئے ان ممالک پر خصوصی توجہ دے۔

مزیدخبریں