گیس ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے پشاورمیں سی این جی اسٹیشن احتجاجاً بند کردیے گئے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے احتجاجاً اسٹیشن بند کیے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس قیمتوں 200 فیصد اضافہ ظلم ہے، قیمتوں میں اضافے سے ہزاروں افراد بیروزگارہوں گے۔ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن واپس لینے تک اسٹیشنز بند رییں گے۔ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ گیس تقسیم پر ہمیشہ خیبرپختونخوا سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے، آئے روز قیمتوں میں اضافہ سے اسٹیشنز کو تالے لگانے پر مجبورہیں۔