سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں، اسپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کے لیے ہے؟ لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ 5 ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے.انصاف تو وہ ہے .جس کو عوام تسلیم کریں اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں. یہ کہاں کا انصاف ہے؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف لاڈلے کے لیے سارے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی ہے. نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بھول گئے ہیں۔