اسٹاک مارکیٹ : ملا جلا رجحان , 8.15 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا. مارکیٹ 8 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 185 پربند ہوئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے مجموعی طورپر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

196 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 139 کے شیئرز میں اضافہ ہوا. آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 51,520 جبکہ کم ترین سطح 51,140 رہی.

 دوسری جانب غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے کی تیاریاں کی جانے لگیں.یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونا بتائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن