عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول فی لیٹر 2 روپے 43 پیسے تک مہنگا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 65 پیسے کی کمی کی تجویزکردی گئی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہےکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت فی بیرل 90 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
جبکہ 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کےوقت یہ قیمت 87.74 ڈالرپرتھی۔ذرائع کےمطابق پٹرول کی ایکس ریفائری کی فی لٹر قیمت میں 2.43 روپے کا اضافہ جبکہ ڈیزل فی لیٹر کی ایکس ریفائری لاگت میں 5.65 روپے کمی ہوئی ہے۔اس تناظرمیں پیٹرول 2 روپے 43 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 65 پیسے تک کمی کی توقع کی جارہی ہے۔