کراچی:پاکستان سے ایک خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، 132 سے زائد افغان پناہ گزینوں کو لے کر پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز برطانیہ روانہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میں خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزین روانہ ہوئے۔ ایک خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کے سفری دستاویز سمیت تمام پروسیجر کو مکمل کیا گیا۔ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمی گریشن کا الگ سے کاونٹرقائم کیا گیا تھا. پہلی پرواز میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے ائیربس کے 330 ساختہ طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔پاکستان سے منتقل ہونے والے افغانیوں کی مکمل تعداد ڈھائی سے تین ہزار کے درمیان ہے. پاکستان سے افغان شہریوں کے انخلاء کے لیے 12پروازیں آپریٹ ہوں گی۔خصوصی پروازیں دسمبر کے وسط/ اختتام تک آپریٹ ہونگی۔
گذشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر کے وفد نے سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کی تھی. ملاقات میں برطانوی حکام کی جانب سے افغانیوں کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔