گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہمارے صوبے کا نام آتا ہے لوگ دہشتگری کی بات کرتے ہیں۔ کوشش ہے کہ اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی ٹی اسٹیڈیم میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کے ہمراہ شجر کاری مہم کے لیے پودا لگایا اور نیشنل مینز سافٹ بال چیمپئن شپ کا میچ بھی دیکھا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست الیکشن میں کریں گے لیکن قیام امن اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ میں سے ایک ہے جس میں دنیا بھر سے شہرت یافتہ کرکٹرز کھیلتے اور لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے خواہشمند رہتے ہیں۔ پی ایس ایل کا سفر 9 سال سے کامیابی سے جاری ہے اور ہر گزرتے ایڈیشن کے ساتھ اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ 2025ء میں اس کا دسواں ایڈیشن کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز حصہ لیتی ہیں جب کہ 2026ء میں 11 ویں ایڈیشن سے اس میں مزید دو ٹیموں کے اضافے کا امکان ہے۔
کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی
Oct 26, 2024 | 01:30