چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کے آپشنز محدود رہے گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا دبئی میں ہونے والے اجلاس میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی اور ٹیموں کی سیکیورٹی سے متعلق کسی ممبر ملک نے سوال نہیں اُٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق اگلے سال پاکستان آکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکاری بھارتی ٹیم اور بورڈ کے پاس ٹورنامنٹ آکر نہ کھیلنے کا کوئی جواز نہیں بچا، ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ممالک کی ٹیموں کے آفیشلز نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مثبت پیغام دیا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت نے ایشیاء کپ 2023ء سے قبل خدشات کا اظہار کرنے کیلئے قریبی اتحادیوں کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے باعث ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا پڑا تھا۔مزید برآں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور مبینہ طور پر مہمان نوازی کو سراہا ہے، اسی طرح انگلش ٹیم بھی پاکستان کے دورے پر موجود ہے۔دوسری جانب آئی سی سی کو مبینہ طور پر تشویش ہے کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) حکومتی کلیئرنس کا بہانہ بناکر ٹیم بھیجنے سے معذرت کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایونٹ کا شیڈول تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔ بھارتی حکومت نے بھی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم بھیجنے سے متعلق معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ دبئی میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور بی سی سی آئی حکام کے درمیان ایک سائیڈ لائن ملاقات متوقع تھی تاہم ملکی سیاسی روابط کے باعث محسن نقوی نے اپنا دورہ مختصر کردیا تھا جس کی وجہ سے بات چیت کا موقع نہیں مل سکا۔

ای پیپر دی نیشن