پنڈی ٹیسٹ: سعود شکیل کی سنچری، پاکستان ٹیم 344 پر آؤٹ، انگلینڈ مشکلات کا شکار

لاہور(سپورٹس رپوٹر)تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 24 رنز بنالیے ‘پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 53 رنز کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم نے دوسرے دن اپنی اننگز تین وکٹوں پر 73 رنز سے شروع کی۔ عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19، کپتان شان مسعود 26، کامران غلام 3، محمد رضوان 25، سلمان علی آغا ایک ، عامر جمال 14 اور نعمان علی 46 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ سعود شکیل 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ساجد خان48گیندوں پر 48رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ زاہد محمود صفر پر پویلین لوٹ گئے۔پوری ٹیم 344 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ریحان احمد نے چار ‘شعیب بشیر نے تین ‘گس اٹکنسن نے دو اور جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے حریف ٹیم پر 77 رنز کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 24 رنز بنائے۔زاک کرالی دو ‘بین ڈکٹ بارہ ‘اولی پوپ ایک رن بناکر پولین لوٹ گئے ۔ جو روٹ پانچ اور ہیری بروک تین رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ نعمان علی نے دو اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 53رنز کی ضرورت  اور  7  وکٹیں باقی ہیں۔نعمان علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔   ساجد خان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں اور 48 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ساجد خان ٹیسٹ میچ کی پہلی/دوسری اننگز میں 6 یا زیادہ وکٹیں لینے اور 48 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔  عمران خان نے بھارت کیخلاف جنوری 1983ء میں فیصل آباد ٹیسٹ میں 117 رنز کے بعد 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سعید اجمل نے 2013ء میں زمبابوے کیخلاف ہرارے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے کے بعد 49 رنز بنائے۔ عامر جمال نے 2024ء میں آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میں 82 رنز بنانے کے بعد 6 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔   

ای پیپر دی نیشن