لاہور( کامرس رپورٹر)ملک میں ٹیکس کے ایکسپرٹ ججز اورمحصولات جمع کرنیوالے پروفیشنل کی عدم موجودگی میں سسٹم کو کس طرح بہتر کیا جا سکتا ہے؟۔ اس تناظر میں ٹیکس بارز کی معاونت لی جانی چاہیے۔ ٹیکس سے متعلقہ محکموں میں پیشہ وارانہ امور کی بہتری کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیکس کے بنیادی اصول ڈھانچہ اور تعمیل کی ضروریات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری بابر وحید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ٹیکس پرمحکموں میں پیشہ وارانہ امور کی بہتری کیلئے تیار ہیں:ٹیکس بار ایسوسی ایشن
Oct 26, 2024