لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتا ز ، دینی سکالر ، جامع محمدی سنت فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا حکومت آئینی ترمیم کے امتحان سے گزر چکی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری حکومت کیلئے ایک چیلنج تھی۔ اس کی وجہ سے پوری قوم ذہنی ہجان اور اضطراب میں مبتلا تھی۔ اس ترمیم سے عدالتی نظام میں اصلاح کی گنجائش تو نکلے گی۔ سیاسی ، معاشی ، اقتصادی استحکام بھی آئے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ اب ترجیحی بنیادوں پر مہنگائی، امن و امان ، غربت ، بے روزگاری جیسے مسائل حل کرے۔ حکومت کے لیے مثبت فضا استوار ہوچکی ہے۔ اب نوجوانوں اور عوام کو مطمین کرنے کے لیے عمل اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے اب عوام کو کچھ دینے کا موقع ہے۔