لاہور( کامرس رپورٹر)وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے اور حکومت مقامی صنعتوں، بالخصوص آٹوموٹیو سیکٹر کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ آٹوموٹیو سیکٹر برآمدات میں اضافے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر لاہور میں پاکستان آٹو پارٹس شو 2024 کا آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 3روزہ ایکسپو 27اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں 150 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز نے لاہور ایکسپو سینٹر میں پاکستان آٹو پارٹس شو کا آغاز کردیا۔150 نمائش کنندگان کی جانب سے مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے، جن میں 44 بین الاقوامی نمائش کنندگان، 51PAAPAM ممبران، 12 سپانسرز، اور 43 مقامی نمائش کنندگان شامل ہیں۔شو کا تھیم ’’ہماری اپنی آٹو صنعت‘‘رکھاگیا ہے۔ پاکستان آٹو پارٹس شو 2024کے پہلے دن کا آغاز ربن کاٹنے کی تقریب سے ہو ۔