لاہور(خبرنگار)دفتر محتسب پنجاب کی کاوشوں سے 118 شکایت کنندگان کو زیر التواء واجبات کی ادائیگی۔ واجبات میں ماہانہ مالی امداد کے 8 کیسز کی مد میں 1 کروڑ سے زائد کی ادائیگی الوداعی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کے 28 کیسزکی مد میں 70 لاکھ سے زائد کی ادائیگی،تعلیمی وظیفہ جات کے 81 کیسز کی مد میں 52 لاکھ سے زائد کی ادائیگی جبکہ گروپ انشورنس کلیم کے 1 کیس کی مد میں 1 لاکھ سے زائد کی رقم شامل ہیں۔ متعلقہ حکام نے کل 103 کنال 11 مرلے سرکاری رقبہ واگزار کروالی‘مارکیٹ ویلیو 2 کروڑ روپے ہے۔