نجی یونیورسٹی کے مغوی پروفیسر ڈاکٹر احسن بازیاب‘8ملزم گرفتار

 لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نیایس پی عمران کرامت بخاری اور ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجومتہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران نجی یونیورسٹی کے اغواء ہونیوالے پروفیسر ڈاکٹر احسن کوبازیاب کروا کر گینگ کے سرغنہ خرم لطیف اور ساتھیوں عبداللہ، سیف اللہ، حسیب الحسن سمیت 8 ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔ ملزمان نے ڈاکٹر احسن کو اغواء کرکے رسیوں سے باندھ کر نامعلوم جگہ پر منتقل کیا اور ویڈیو بنا کر اس کی والدہ کو بھیج کرکے 2کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ملزمان سے مغوی کی گاڑی، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن