لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہداء پولیس کے اہلخانہ کے گھروں کی خریداری کیلئے فنڈز میں اضافے کی منظوری دیدی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر پولیس شہدا کے اہلخانہ کے گھروں کی خریداری کیلئے 50 لاکھ روپے سے لے کر 2 کروڑ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شہید ڈی آئی جی یا اس سے اوپر رینک کے افسران کی فیملیز کے گھر کی خریداری کیلئے 20 ملین روپے کے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہاکہ گھروں کی خریداری کے فنڈز میں اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں۔فنڈز میں اضافے سے شہداء کی فیملیز کو بہتررہائش گاہیں میسر آئیں گی۔
پولیس شہداء کیلئے گھروں کی خریداری ‘فنڈز میں 2کروڑ روپے تک اضافہ
Oct 26, 2024