پی ٹی آئی دور کی پالیسیوں کا خمیازہ قوم آج بھی بھگت رہی ہے :سید علی عباس

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سید علی عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے ملک وقوم کے معاملات میںبہتری آنے کی بجائے مسائل میں بے انتہا اضافہ ہوا اور اس کا خمیازہ قوم آج بھی بھگت رہی ہے دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے اتحادی جماعتو ں سے ملکر سیاست قربان کرکے ریاستی مفادات کا تحفظ کیا، حکومت نے سخت فیصلے کیے لیکن اللہ کے فضل سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا اور اب پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی فلاح و بہبود کی مثالی جدوجہد کررہی ہیںجلد ملک میں پھر سے خوشحالی کے دور کی واپسی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن