قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس‘ اسسٹنٹ کمشنر ز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ملک، پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار انجم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد رمضان شاہد، ڈپٹی ڈی ایچ اوز سمیت تمام متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر تا یکم نومبر 2024 تک منعقد ہو رہی ہے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ہے تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 51ہزار 828بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔