عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے:تیمور خالد

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) استحکام پاکستان پارٹی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے کہ پاکستان کو مزید تجربات کی بھینٹ چڑھانے سے گریز برتا جائے ملک میں حقیقی جمہوریت کے بغیر قومی ترقی و عوامی خوشحال کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اگر ملکی نظام چند خاندانوں کے مفادات کے گرد گھومتا رہا تو یہ مزید نقصان دہ ثابت ہوگا، پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کیلئے اسلامی تعلیمات اور جمہوری اقدار کو فروغ دینا ہوگا، معاشی نظام کی بہتری اوراس کی اصلاح کیلئے مضبوط لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے اس کے بغیر ملک و قوم کو لاحق پہاڑ جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا سیاسی جماعتوں کی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن