ننکانہ صاحب :2 روزہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس اختتام پذیر

Oct 26, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ میں پہلی انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ دو روزہ کانفرنس کے دوران 27 ملکی اور 21 غیر ملکی یونیورسٹیز کے 12 سو سے زائد محققین‘ سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اپنے تجربات اور ریسرچ ورک پیش کیا۔ یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل اور دیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ان شعبوں میں مہارت کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی و غیرملکی مہمانوں‘ منتظمین کو یادگاری شیلڈز‘ مختلف نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو یادگاری سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے ۔

مزیدخبریں