قصور: پرانی رنجش پر ملزم نے مخالف کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا

قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں بیہڑوال میں پرانی رنجش پر ملزم نے ایک شخص کو تیز دھار آلے کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔بیہڑوال کا رہائشی محمد حسین اپنے رشتہ داروں کے گھر ملنے کو گیا ہوا تھا اور ایک حمام پر حجامت کروا رہا تھا کے پرانی رنجش پر ملزم شبیر احمد آیا اور تیز دھار آلہ کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس تھانہ سٹی نعش کو قبضہ میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن