شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ٹکٹ ہولڈر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مانیٹر نگ آفیسر میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا گیاہے ۔ پارلیمنٹ ملک کے 25 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے ۔میاں رفاقت ،میاں منور اقبال ،میاں عرفان اور ملک عرفان اسلام کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں امجد لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا صرف جھوٹ گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔